18 ستمبر 2013 - 19:30
شبعا میں دہشت گردوں کا صفایا العالم کے کیمرے کے سامنے

شبعا شہر ریف دمشق میں دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے راستے میں واقع ہے جو اس سے قبل جبہۃالنصرہ کا گڑھ سمجھا جاتا تھا/ شامی کردوں نے ایک گاؤں میں دہشت گردوں کا صفایا کردیا/ داعش اور دوسرے مسلح ٹولوں کے درمیان جنگ/ ترکی ـ شام سرحدی گذرگاہ میں دھماکہ۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق العالم کی نمائندہ محترمہ "دارین فضل" جو اس کاروائی میں شامی افواج کے ساتھ تھیں، نے رپورٹ دی ہے کہ جبہۃالنصرہ کے دہشت گرد اس شہر کی عمارتوں میں چھپے ہوئے تھے اور ہوائی اڈے کے راستے میں لوگوں کو نشانہ بنا رہے تھے اور ہمیں بعض ذرائع نے بتایا کہ اس شہر میں جبہۃالنصرہ کے 700 مسلح دہشت گردوں نے بسیرا کیا ہوا ہے اور شامی افواج نے صرف چوبیس گھنٹوں میں اس شہر کو دہشت گردون سے چھڑا لیا اور کثیر تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ انھوں نے کہا: ہلاک شدگان میں سے اکثریت کا تعلق بیرونی ممالک سے ہے۔ ایک شامی فوجی افسر نے کہا کہ شبعا میں دہشت گردوں کے خاتمے کی کاروائی بہت تیزرفتاری سے انجام پائی؛ حملہ تین محاذوں سے شروع ہوا اور آخر کار چوتھے محاذ سے فیصلہ کن حملہ کیا گیا اور شہر کے تمام علاقے دہشت گردوں سے چھڑا لئے گئے۔ ایک افسر نے کہا: شبعا کے ایک زیر زمین ٹھکانے میں انہیں آزار و اذیت کے آلات اور پھانسی کے پھندے ملے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اغوا شدگان کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے اور انہیں لٹکا کر قتل کیا کرتے تھے۔ لیکن ہماری تیز رفتار کاروائی کی وجہ سے دہشت گردوں نے فرار کے راستے تلاش کرنا شروع کئے اور اپنا سازوسان اور اشیائے خورد و نوش کو چھوڑ کر فرار ہوئے۔ شامی فوج نے شبعا کے زرعی علاقوں کو بھی دہشت گردوں سے چھڑا لیا اور العصافیر اور الملیحہ کی طرف نقل و حرکت کے لئے اس علاقے میں تعینات ہوئیں۔ شامی کردوں نے ایک گاؤں میں دہشت گردوں کا صفایا کردیاشام کے کردوں نے رأس العین نامی شہر کے مشرق میں واقع علوک نامی گاؤں میں جبہۃالنصرہ اور داعش (دولة الاسلامية في العراق والشام) کے دہشت گرد عناصر کا صفایا کرکے اس گاؤں کو آزآد کرایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان جھڑپوں کا آغاز چار روز قبل اس وقت ہوا تھا جب القاعدہ کے دہشت گردوں نے ترکی سے داخل ہوکر اس گاؤں پر حملہ کیا جس پر کرد مجاہدین نے ان کا شدید مقابلہ کیا اور سترہ دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے ہتھیاروں کو شدید نقصان پہنچایا۔ داعش اور دوسرے مسلح ٹولوں کے درمیان جنگ   العالم کے مطابق داعش (دولة الاسلامية في العراق والشام)  نامی دہشت گرد ٹولے دیر الزور میں برسرپیکار دوسرے دہشت گرد ٹولوں پر حملہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق داعش نے السیاسیہ نامی پل پر کو بند کیا اور مسلح دہشت گرد ٹولوں کے بعض ٹھکانوں پر حملے کئے۔رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے اس لڑائی میں دوسرے گروپوں کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور کئی شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ ترکی ـ شام سرحدی گذرگاہ میں دھماکہالعالم کی رپورٹ کے مطابق شام اور ترکی کی مشترکہ سرجد کی ایک گذرگاہ میں زبردست بم دھماکہ ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق باب الہوی میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بعض ذرائع نے کہا ہے کہ اس دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 20 کے قریب زخمی ہوئے ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ہلاک شدگان اور زخمی کون تھے؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭